کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے باہر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سسر جاں بحق، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس کا بروقت کاروائی پر پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان

0 139

کوئٹہ (امروز نیوز)کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے باہر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سسر جاں بحق، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس کا بروقت کاروائی پر پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے باہر طلاق کے تنازعہ پر اسد نامی شخص نے کچہری آنے والی گاڑی نمبر ATS-840پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکی بیوی فریال اور سسر ارباب جبار جاں بحق جبکہ خاتون فوزیہ اور جمیل نامی شخص زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے بعد موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ،صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے فائرنگ واقعہ میں ملوث ملزم کوموقع سے گرفتارکرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کااعلان کیا ہے ، وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنا فرض ہمت اور جواں مردی سے ادا کیا جس پر دونوں اہلکاروں کو نقد انعام دیا جائیگا، جبکہ آئی جی پولیس کی جانب سے بھی دونوں پولیس اہلکاروں کو نقد انعام کے علاوہ تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے،دریں اثناء واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.