بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود میں در اندازی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اندورنی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر بھارت خطے میں جنگ کا ماحول پیداکر نے کی کوشش کر رہا ہے ،وزیر خزانہ بلوچستان میر عارف جان محمد حسنی

0 135

کوئٹہ (امروز نیوز)وزیر خزانہ بلوچستان میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود میں در اندازی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اندورنی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر بھارت خطے میں جنگ کا ماحول پیداکر نے کی کوشش کر رہا ہے اگر پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہوا تو ملک کی انچ انچ کے وفاع میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، یہا ں جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر خزانہ میر عارف محمد حسنی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارت کے شر انگیز روئیہ سے پاکستان کو مجبو ر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں کوئی سنگین اقدام کرے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جواب سے بھارتی سورما اتنا گھبرا گئے کہ وہ اپنا اسلحہ بھی گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے ،ایسے بذدل ملک سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت شاید بھول چکا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہم بھارت کی اسپانسر کردہ دہشتگردی کو بھی شکست دے چکے ہیں ہمارا دفاع مضبوظ ہاتھوں میں ہے پاکستان قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اور قائم رہیگا انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں خون خرابے اور دہشتگردی کا ذمہ دارہے اور بھارت کا پاکستانی حدود میں دہشتگرد ٹھکانے تباہ کرنے کا بے بنیاد الزام جھوٹ کا پلندہ ہے جو پوری دنیا میںبری طرح اشکار ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کلبوشن جیسے جاسوس او ر دہشتگرد کو نہیں بچایا جا سکتا اور بھارت عالمی محاذ پر اپنی شکست کو تسلیم کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.