وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار

0 238

کوئٹہ : وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار وزیراعلی کی جانب سے کوئٹہ پیکج کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو سخت ھدایات جاری۔پیکج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جاۓ۔ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہو تا ہے نہ کہ انہیں عذاب اور تکلیف میں مبتلا کرنا ۔ سریاب روڈ اور سبزل روڈ کے مکین منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث گزشتہ 2 سال سے مسائل ومشکلات کا شکار ہیں۔

انسکمب روڈ کی توسیع جیسا اہم منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیۓ ڈیزائن کیا گیا ۔بدقسمتی سے انسکمب روڈ کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے

وزیراعلی نے انسکمب روڈ کی توسیع کے منصوبے کو 31 مئی 2022تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔عوام کی تکلیف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔-منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے اخراجات میں اضافہ اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے۔منصوبوں میں جہاں بھی تکنیکی یا دیگر مشکلات ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جاۓ ۔پیکج کے منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ انہیں روزانہ کی بنیاد پر دی جاۓ۔

چیف سیکریٹری خود منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیکر پراگریس رپورٹ پیش کریں ۔ وزیراعلی کی ہدایت

Leave A Reply

Your email address will not be published.