کوئٹہ، جرم ثابت ہونے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عمران گچکی کو 5سال قید و 8کروڑ جرمانے کی سزا
کوئٹہ : احتساب عدالت کو ئٹہ IIIکے جج جنا ب آ فتاب احمد لو ن نے آمدن سے زائد اثا ثہ جا ت بنا نے کے ریفرنس میں نامزدوزیر اعلیٰ بلو چستان کے سابق اسٹاف آفیسر اور سیکرٹری لو کل گورنمنٹ عمران گچکی کو جرم ثابت ہو نے پر5سال قید اور 8کروڑروپے جر مانہ کی سزا سنا دی،سزا سنا ئے جا نے کے بعدملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)بلو چستان کی جا نب سے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان کے اسٹاف آ فیسر عمران گچکی کے خلا ف آمد ن سے زائد اثا ثہ جا ت بنا نے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا گزشتہ روز مذکو رہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے سابق وزیر اعلیٰ کے اسٹاف آ فیسر اور مو جو دہ سیکرٹری لو کل گورنمنٹ عمران گچکی کو 5سال قید اور 8کروڑ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ہے سزا سنا ئے جا نے کے بعد نا مزد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔