مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک

0 124

مقبوضہ کشمیر میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ہائی ویز کی تعمیر کے دوران ایک ٹنل پر کام جاری تھا کہ ٹنل بیٹھ گئی جس کےملبے تلے دب کر 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیہ ریجن میں زیر تعمیر ٹنل زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ملبے تلے دب کر ٹرک اور بھاری مشینری بھی تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں تاہم ایک مزدور کی لاش نکالنے میں 24 گھنٹے لگ گئے۔

تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.