الجزائری صدر کا انتخابات سے دست برداری کا اعلان،عوام کا سڑکوں پر جشن

0 137

الجیریا(امروز نیوز)افریقی ملک الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے عوامی دبائو کے بعد صدارتی انتخابات میں بہ طورپر امیدوا دست برداری کے بعد عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں بہ طور امیدوار دست برداری کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر دیکھی گئی۔ شہری ایک دوسرے میں خوشی سے مٹھائیاں بانٹتے رہے ۔ انہیں قومی پرچم اٹھائے الجزائر زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔الجزائر کے دارالحکومت اور ملک کی تمام بڑی ریاستوں اور شہروں میں لوگوںنے جشن منایا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ الجزائر کی سڑکوں پر ایسا جشن اس وقت دیکھا جاتا ہے قومی فٹ بال ٹیم کسی عالمی مقابلے میں فاتح قرار پائی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.