یمن میں نامعلوم فضائی حملہ،بچوں اورخواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

0 129

صنعاء(امروز نیوز)شمالی یمن میں فضائی حملے میں22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ مرنے والوں میں 12بچے اور 10خواتین شامل ہیں۔بیان کے مطابق یہی ہلاکتیں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔اقوام متحدہ نے کسی فریق کو حملوں کا ذمے دارنہیں ٹھہرایا تاہم حوثی باغیوں نے الزام عائد کیاکہ بمباری کے پیچھے اتحادیوں کا ہاتھ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.