ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں،اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان

0 134

واشنگٹن(امروز نیوز)اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کہتی ہیں وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں۔ مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے،یہ ملک کے لیے تباہ کن تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے فٹ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدر اس قابل ہی نہیں کہ ان کا مواخذہ کیا جائے۔ مواخذہ ملک کو تقسیم کی طرف لیجاتا ہے، ہمیں اس حد تک پستی میں نہیں جانا چاہیے۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے،یہ ملک کے لیے تباہ کن تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے فٹ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.