بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

0 213

نئی دہلی  :  بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر قابض بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا، یاسین ملک کے گھر میں رشتہ دار اور ان کے چاہنے والے جمع، گھر کے باہر “یاسین ہم تمھارے ساتھ ہیں” کے نعرے لگائے گئے، حریت رہنما کی بہن کھڑکی پر قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.