بارش اوربرف باری سے متاثرہ علاقوں میں 195کھمبوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا

0 127

کوئٹہ(امروز نیوز)بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے تحت مختلف سرکلزکی ٹیمیںبجلی کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ کیسکومکران سرکل کی ٹیموںنے ضلع کیچ اور گوادر کے علاقوںمیں 195کھمبوںکی تنصیب کاکام مکمل کردیا گیا ہے نیز بلیدہ میں بھی گرے ہوئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوںپر کام جاری ہے۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے تحت خانوزئی، طورغر، علی زئی ،گلستان اور قلعہ عبداللہ کے متاثرہ علاقوںمیں کام جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کیسکوکی ٹیموںنے گلستان میں 3فیڈرز، علی زئی میں 2،قلعہ عبداللہ میں4جبکہ خانوزئی میںبھی 3فیڈرز بحال کردئیے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں لورالائی سرکل کے متاثرہ علاقوںمیں بھی کام جاری ہے جبکہ زیارت میں گزشتہ روز مزید برف باری کی وجہ کیسکوکی ٹیموںکو کام کے دوران کھمبوںکی تنصیب میں مشکلات کاسامناہے۔اسی طرح کیسکوخضداراور سبی سرکل کے متاثرہ علاقوںمیں بھی مرمت وبحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.