شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب

0 144

میرعلی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرا لیا گیا جو پولیو پروگرام سے منسلک ہیں۔

 ضعلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 دن قبل میرعلی سے اغوا کیے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان بازیاب ہوگئے ہیں، ڈاکٹر کی بازیابی میں سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ ذیشان پولیو پروگرام سے منسلک ہیں جو شمالی وزیرستان میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، انہیں سات دن قبل اغوا کیا گیا تھا جو اب بخیریت گھر واپس آچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.