پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازع پر قتل کرکے خودکشی کرلی

0 114

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فورانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی۔

سابق نائب قاصد گوجرانوالا 50 سالہ عابد محکمہ سے برطرف تھا، جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد عابد نے 60 سالہ بہن ساجدہ کو فائر مار کر قتل کر دیا، بعد ازاں 50 سالہ عابد نے بھی خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.