سمندروں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے : نیول چیف امجد خان نیازی

0 199

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع “حیات نو سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش” ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ سمندروں کیلے بڑھتے ہوٸے خطرات سے نمٹنے کیلٸے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ سمندری وساٸل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلے سرگرم ہے۔ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کیلے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.