شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی کے 20 روز بعد بھی وجوہات سامنے نہ آسکیں

0 268

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھے 20 روز بیت گئے مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے حکام آگ لگنے کے محرکات تک نہیں پہنچ سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد اعجاز شیخ نے بتایا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

 ڈی سی شیرانی نے انکشاف کیا کہ آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

تاہم ڈیلی سچوایشن رپورٹ  بلوچستان حکومت کے اعلیٰ حکام کو بھجوا ئی جاچکی ہے۔

انتظامیہ  کے مطابق آگ لگنے کے دوران جنگل میں موجود ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن مکمل تحقیقات کے بعد انہیں مقامی افراد کا مہمان ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.