ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد اور عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے : قدوس بزنجو
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد اور عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلد کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ روز بروز جمعہ مورخہ 17 جون کی رات کو پیش آیا۔ دہشتگردوں کے حملے کی زد میں آنے والے مزدور ایک تعمیراتی کمپنی کیلئے کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیر کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کے حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔