مودی نے تشہیری مہم پر3044 کروڑ روپے خرچ کئے، مایاوتی

0 124

نئی دہلی(امروز نیوز ) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غربت اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی اپنے دور اقتدار میں مختلف علاقوں میں اسکیموں کے نفاذ اورسنگ بنیادرکھنے میں مصروف رہےاوراپنی تشہیری مہم پر3044 کروڑ روپے خرچ کئے۔اس سرکاری فنڈز سےریاست اترپردیش کے ہر گاوں میں تعلیمی اور صحت مراکز قائم کئے جاسکتے تھے ۔یو این آئی کے مطابق مایاوتی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپا رہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی تمام کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.