بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جارحانہ انتخابی مہم شروع کر دی

0 142

نئی دہلی (امروز نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جارحانہ انتخابی مہم شروع کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم کے مقابلے حریف جماعت کانگریس کی مہم عوام میں مقبول نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے انتخابات شروع ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ابھی سے ہی بھارتی سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم شروع کردی۔جہاں کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے جلسوں کے انعقاد میں اضافہ کردیا ہے، وہیں حکمران جماعت اور خود وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم قدرے جارحانہ انداز میں شروع کی ہے جس پر خود بھارت میں بھی دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران اپنی جارحانہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا، ساتھ ہی بی جے پی نے دعوی بھی کیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم کے مقابلے حریف جماعت کانگریس کی مہم عوام میں مقبول نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.