الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ

0 123

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ انتخابات دو جولائی کو ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع جن میں دکی ،قلعہ عبداللہ ، زیارت ، لورالائی ، پنجگور ، سبی ۔نوشکی اور کیچ شامل ہیں۔

ان اضلاع کے 13 وارڈز میں 2 جولائی کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے ۔ متعلقہ اضلاع میں 29 مئی 2022 کے دوران ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان اور دیگر واقعات کی بناء پر انتخابات معطل کئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.