پاکستان کا فرانس کے ساتھ 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی معطل کرنے کا معاہدہ

0 171

پاکستان اور فرانس کے مابین جی-20 ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشی ایٹیو (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مطابق 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس قرضے کی ادائیگی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پردستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں ادا کرنا ہوگا جس کے لیے سال میں دو قسطیں ادا کرنا ہوں گی، اس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت فرانس کے ساتھ 26 کروڑ ڈالر کا قرض مؤخر کرنے کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیا الدین اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے آج اسلام آباد میں دستخط کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.