بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے ، بنیادی مسائل حل کریں گے، وزیراعظم میاں شہباز شریف
اسلام آباد /کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے، شیخ جعفر مندوخیل کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرکے پارٹی کو فعال اور متحرک بنایا جائے،یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیرشیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پروفاقی وزیر ایاز صادق اور کوآرڈینیٹر سیاسی امور محب پھلپھوٹو،سیدال خان ناصر بھی موجود تھے، شیخ جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستان کے معاملات سیاسی و پارٹی امور اورسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی میں مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں کردار ادا کیا ہے پارٹی کو فعال اور متحرک بنا کر بلوچستان میں آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحا ل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کے لئے حکومت باقاعدہ اسٹینڈ لے اور پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی بھر پور فعالیت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے،صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں گوادر پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا،وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں ترقی سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گاصوبے کے عوام کی بنیادی مسائل ملکر حل کرینگے،وزیر اعظم نے شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماءسیدال ناصر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے بہترین کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں امید ہے آئندہ بھی ان کاموں کا تسلسل جاری رہے گا انہوں نے پارٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو پیش کیں ۔