کراچی کی منڈیوں میں آنے والے قربانی کے جانور صحت مند قرار

0 127

سندھ حکومت نے کراچی کی منڈیوں میں آنے والے قربانی کے جانوروں کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔

ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر نظیر کلہوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری دل کھول کر قربانی کریں، اور کوئی شکایت ہو تو ہماری ٹیمیں مفت علاج کریں گی۔

ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ نے کہا کہ بیماری سے متاثر ہونے والے 32 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اور اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ جانوروں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر نظیر کلہوڑو نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں سے آنے والے جانوروں کو راستے میں ویکسین لگائی جارہی ہے، شہریوں کو کوئی شکایت ہو تو ہماری ٹیمیں مفت علاج کریں گی، اور عید کی چھٹیوں میں بھی ہمارے اسپتال کھلے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.