منی لانڈرنگ کیس؛ وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز اشتہاری قرار

0 256

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.