بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکرامدادی کارروائیاں جاری

0 135

انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، پاک فوج اور فرنٹیئرکور بلوچستان صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور بحالی کے آپریشنز جاری رکھے ہوے ہیں۔

عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ایف سی بلوچستان اور پاک فوج ، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، سوئی، ڈیرہ بگٹی، مچھ،لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان اور ژوب کے علاقے سیلابی ریلوں اور بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں-

متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے کاوشیں مسلسل جاری ہیں اورسیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے-پی ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے متاثرین میں پکا ہوا کھانا اور ٹینٹس فراہم کیے جا رہے ہیں- علاوہ ازیں، سوگوار خاندانوں میں مالی امداد او متاثرہ خاندانوں کو مقامی روایات کے مطابق راشن اور ضروری مالی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز مچھ کے علاقے دوزان پوسٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر ٹرین کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا تاہم ایف سی اہلکاروں اور ریلوے کے کارکنوں کی طرف سے ریلوے ٹریک کو کلیر کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کر دیا گیا تھا-قلعہ سیف اللہ، چمن ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریلیف آپریشن متاثرین کو سہولیات فراہم پہنچانے تک جاری رہے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.