درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پھولوں کی افزائش انسانی ذوق کی علامت ہوتی ہے،کمشنرقلات حافظ محمدطاہر

0 125

خضدار (امروز نیوز ) کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پھولوں کی افزائش انسانی ذوق کی علامت ہوتی ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے اور موسم کی تروتازگی کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے تاکہ ہم ایک خوشگوار ماحول میں سانس لیں اور متعدد بیماریوں سے ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی کی وژن کلین اینڈ گرین بلوچستان کے تحت کمشنر آفس کے احاطے میں شجر مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپی کمشنر خجدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی ، ناظم جنگلات و جنگلی حیات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری، ڈویژنل دائریکٹر محکمہ صحت قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل ،مہتمم جنگلی حیات اویس اکبر زہری اور متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ضلعی مہتمم جنگلات و جنگلی حیات اویس اکبر زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں سال شجر کاری مہم کے مختلف اقسام کے پینتیس ہزار سے زائد درخت لگائے جاریے ہیں جن میں درختوں کی تقسیم ،قلمیں لگانا اور محتلف خود رو درختوں کے سو کلو گرام بیج بھی بوئے جارہے ہیں جس سے ضلع میں نہ صرف درختوں کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ ہریالی بھی ہو گی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی نے بتا یا کہ قومی شاہراہ سمیت تعلیمی اداروں ،محکمہ صحت کے مراکز اور مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر کے حدود میں بھی درخت لگائے جا رہے ہیں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی خضدار میں سرکاری نرسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے عوام الناس کو رعایتی نرخوں پر پودے فراہم کیئے جا رہے ہیں کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ شہر کاری مہم نہ صرف مخمہ جنگلات ذمہ داری نہیں بلکہ اس نیک مقصد کے لیئے تمام محکمے ،سماجی ورکرز ،عوامی نمائندے بھی بھر پور حصہ لے کر اپنے علاقے اور صوبے کو سر سبز بنانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ درختوں کی افزائش کا بھی اتنا خیال رکھا جائے جسطرح ایک جاندار کا انہوں نے کہا کہ قلات ڈویژن میں ہر ضلع میں شجر کاری مہم کو خصوصی اہمیت دی جائے انہوں نے پودوں کی اہمیت کو انسانی بقا کے لیئے ناگزیر تصور کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کی نگہداشت اپنے پیارے بچوں کی طرح کرنا گو کیونکہ درختوں اور پھولوں میں انسانی توجہ کو قبول کرنے کی قدرتی حسن موجود ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.