کراچی:پیپلزبس سروس کوشہر کی سڑکوں سے خطرات لاحق ہونےلگے

0 119

کراچی میں حالیہ شروع ہونے والی پیپلزبس سروس کے بسوں کو کراچی کی سڑکوں سے خطرات لاحق ہیں۔

پیپلزبس سروس کا روٹ ون ماڈل کالونی سے ٹاور تک ہےمگر اس بس کے سفر کےشروع میں ہی خراب سڑک کی حالت چین سے درآمد بسوں کے لیئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

کراچی کی ماڈل کالونی کی مرکزی شاہراہ لیاقت روڈ کی حالت ایک طویل عرصے سے خراب ہے۔

ماڈل کالونی کی مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ گٹر کے پانی میں ڈوبا رہتا ہے اور اس پر موجود گڑھوں میں دیگر گاڑیوں کی طرح درآمدی بسیں بھی ہچکولے کھاتی نظرآتی ہیں۔

بسوں کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سےگڑھوں سے بس کونقصان پہنچنے اور پانی اندرداخل ہونے کا خطرہ ہروقت موجود رہتا ہے۔

شہریوں کو خدشہ ہے کہ اس سڑک کی حالت بس سروس کے بند ہونے کا سبب نہ بن جائے۔

اس صورتحال سےعام شہری سمیت پیپلزبس سروس کےڈرائیورز بھی پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سڑک خراب ہونےکی وجہ سےبسوں کی رفتار بھی سست ہوتی ہے اور ٹریفک کی روانی پراثرپڑتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.