بلوچستان کے مزید 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

0 147

بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے پیش نظر مزید 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ بلوچستان نے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے مزید 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

آفت زدہ دیئے جانے والے اضلاع میں قلات، بارکھان، لورالائی، پنجگور، مستونگ، لسبیلہ، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ اور دکی شامل ہیں۔

اس سے قبل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے 8 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے، جن میں خاران، کیچ، صحت پور، پشین، گوادر، ژوب، آواران اور واشک شامل ہیں۔

مون سون بارشوں کے باعث اب تک صوبے کے 18 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جاچکا ہے۔

کنگ سلمان سینٹر کی امدادی کھیپ

بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 285 ٹن اشیاء پر مشتمل امدادی کھیپ بھجوا دی۔

ٹرکوں کے ذریعے روانہ کئے گئے 3 ہزار فوڈ پیکجز لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک فوڈ پیکیج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی اور 5 کلو دال چنا شامل ہے۔

یہ اشیاء این ڈی ایم اے اور بلوچستان کی مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی، امداد سے 21 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.