تشدد سے ہلاک 11 سالہ گھریلو ملازم کی کمسن بہنیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل

0 196

 لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 11 سالہ گھریلو ملازم کی دو کمسن بہنوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقتول کی 2 کمسن بہنوں کو تحویل میں لے لیا جب کہ ہلاک ہونے والے 11 سالہ کامران کے چھوٹے بھائی رضوان کو پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو تحویل میں لے چکا ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بازیاب کرائی گئی دونوں بہنوں 12 سالہ اریبہ اور 9 سالہ منیبہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا گیا ہے، جہاں  تینوں بھائی بہنوں کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کمسن گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں 11 سالہ کامران ہلاک اور 7  سالہ رضوان زخمی ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.