شاہ محمود قریشی نے گارڈز کے ہمراہ نجی فیکٹری پر دھاوا بول دیا

0 264

ملتان کی نجی فیکٹری میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مسلح گارڈز کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے گارڈز کے ہمراہ ملتان کی ایک نجی فیکٹری میں داخل ہوگئے، اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری کے اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

شاہ محمود کو نجی فیکٹری میں داخلے کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور فیکٹری ملازمین نے انہیں گھیرے میں لے لیا، اور انہیں مجبوراً باہر نکلنا پڑ گیا۔

فیکٹری کے مالک چوہدری ذوالفقار نے مؤقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے فیکٹری پر دھاوا بولا، اور مسلح گارڈز بھی ان کے ساتھ تھے۔

فیکٹری مالک کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں نہ کوئی پولنگ اسٹیشن ہے اور نہ دھاندلی ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 217 میں فیکٹری کے اندر ٹھپے لگائے جانے کے شاہ محمود قریشی کے الزامات کو غلط قرار دے دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر نے فیکٹری کا خود دورہ کیا، فیکٹری میں بیلٹ پیپرز تھے نہ ہی کوئی ٹھپےلگانے میں ملوث پایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملتان کے حلقہ پی پی 217 واقعے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شاہ محمود کے پاس ثبوت ہیں توپیش کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سر پھاڑنے اور الزام سے کوئی فائدہ نہیں، یہ لوگ کسی جگہ سر پھاڑ دیتے ہیں گالیاں دیتے ہیں، اس طرح الیکشن جیتا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پی میں 9 سال میں کوئی اسپتال اور اسکول نہیں بناسکی، لوگوں کو گھروں کے کرائے دینے کے قابل نہیں چھوڑا۔

چیف الیکشن کمشنر

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر نگرانی پنجاب کی 20 نشستوں پر پولنگ کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم میں خود موجود ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم میں سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فول پروف انتظامات کیے ہیں، مانیٹرنگ کیلئے سئینر افسران کے ساتھ خود کنٹرول روم میں موجود ہوں، شفاف انتحابی عمل کیلئےبروقت ڈائریکشنز دی جارہی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے آرمی، رینجرز، ایف سی، پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، ووٹرز کے تحفظ کے لیے فول پروف انتطامات کیے گئے ہیں، ووٹرز سے اپیل ہے من پسند امیدوار کو ووٹ دیں، ووٹ سے پاکستان اور جہموریت مضبوط ہو گی۔

سکندرسلطان راجا نے کہا کہ حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی توسخت ایکشن ہو گا، گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارےقانون کیخلاف ورزی , پرتشدد واقعات کی بالکل اجازت نہ دیں، قانون کے تحت فوری بلا امتیاز سخت کارروائی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.