ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فتح کو تاریخی قرار دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اس پر بات ہوئی ہے، انہوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔