دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 100 افراد ڈوب گئے

0 187

ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 100 افراد ڈوب گئے۔

پولیس حکام کے مطابق صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بارات لے کر کھروڑسے ماچھکہ آرہے تھے، کہ صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا پر پہنچ گئے اور 19 لاشیں نکال لیں، جب کہ 35 افراد کو بھی مقامی لوگوں نے بچا لیا۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد

رماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور اب مزید 16 لاشیں نکال لیں گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی ہے، تمام لاشیں خواتین کی ہیں، کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دریائےسندھ میں کشتی اُلٹنے اور واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.