سول ہسپتال کوئٹہ میں جلد ہی شعبہ انٹوولوجی فعال ہوگی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں جلد ہی شعبہ گیسٹرو انٹرولوجی (معدہ، آنت، جگر و یرقان) مکمل فعال کردیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کاوشوں کے نتیجے میں سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں جلد ہی شعبہ گیسٹرو انٹرولوجی ( معدہ ، آنت ، جگر و یرقان ) مکمل طور پر فعال کردیا جائے گا جس کے بعد امراض معدہ ، آنت ، جگر اور یرقان کا علاج سول ہسپتال کوئٹہ میں مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا اور شہر کے وسط میں ہی مریض اپنا علاج کروائیں گے ۔
واضح رہے اس سے قبل سول ہسپتال کوئٹہ میں شعبہ گیسٹرو و انٹرولوجی غیر فعال تھا جو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں بہت جلد مکمل طور پر فعال کردیا جائے گا جو کہ نیک شگون ہے ۔