رواں ماہ ملکی درآمدات میں 20 فی صد کمی ہوئی، وزیر خزانہ

0 148

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ ملکی درآمدات میں 20 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 18 جولائی تک پاکستان کی درآمدات 2.6ارب ڈالر رہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے رواں ماہ کے اختتام تک ملکی درآمدات 5.5 ارب ڈالر رہنے کی توقع ظاہر کی ۔ وزیر خزانہ نے لکھا کہ رواں ماہ کے پہلے 18 دن کے دوران ملکی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات کے باعث رواں ماہ درآمدات کنٹرول میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.