سری لنکا سے دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا
گال پاکستان کرکٹ ٹیم کے گال میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کیلئے اسکواڈ کے ساتھ رہے ہیں، وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔