ایشیا کپ کی تاریخوں میں ردو بدل پر غور

0 255

ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا،رپورٹ

دبئی /اسلام آباد سری لنکا سے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونے کے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور شروع کر دیا گیا ۔ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نے حالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنیکی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاکپ 24 اگست سے10 ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ، اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.