میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں قائم 55نالے اور آبی گذر گاہوں کے کھولنے کا کاکام تیزی سے جاری ،جبار بلوچ
کوئٹہ کوئٹہ میں آج سے مون سون کی دھواں دار بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہورہا ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں قائم 55نالے اور آبی گذر گاہوں کے کھولنے کا کاکام تیزی سے جاری ہے تاہم شہر میں قائم محکمہ اب پاشی کے چودہ نالوں سے کچرہ اٹھا یا نہیں جاسکا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کا رپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تین فٹ گہرے 55نالے اور آبی گذرگاہیں ہیںجن کی صفائی کا کام جاری ہے تقریبا 35نالوں کی صفائی کردی گئی ہے جبکہ 20نالوں اور آبی گذر گاہوں کی صفائی اور انہیں کھولنے کا کام کیا جارہا ہے امید ہے دو روز میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ان نالوں کی صفائی کیلئے سات کروڑ روپے دئیے ہیں ، دوسری جانب محکمہ اب پاشی کی جانب سے شہر کے سٹی نالے سمیت چودہ بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہیں ہوسکا، محکمہ آب پاشی کی جانب سے ان نالوں کی صفائی کیلئے صوبائی حکومت سے ڈیڈھ ارب روپے مانگے گئے ہیں، شہر کے چودہ بڑے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل میں ان نالوں کے بلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔