جمعیت ہی بلوچستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،مولانا عبد الواسع

0 171

جنرل الیکشن میں جمعیت سے وابستہ عوامی سمندر کا راستہ روکنا ناممکن ہوگا، وفاقی وزیر ہاؤسنگ

کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام اضلاع کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع منعقد ہوا جس صوبائی مجلس عاملہ اور صوبہ بھر کے اضلاع کے امراء ونظماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جنہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹیں پیش کیں، جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مزید محنت تیز کرنے پر زور دیا گیا ، نمائندوں نے جماعت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دیں جس کو صوبائی جماعت نے غور کیلئے نوٹ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ جمعیت ہی بلوچستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل الیکشن میں جمعیت سے وابستہ عوامی سمندر کا راستہ روکنا ناممکن ہوگا، ملک کے خلاف شرانگیزی کی سیاست باب ہمیشہ کے لیے بند ہوا، نفرت کے غباروں سے ہوا نکالنے میں جمعیت کی تحریک کا اہم کردار رہا،انہوں نے کہا کہ ملک مزید کسی قسم کی شرانگیزی اور فتنے کا متحمل نہیں، سنجیدہ اور باوقار سیاست کو فروغ دینے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، وہ دن رات ایک کرکے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے بیانیے کے مطابق صرف از صرف اپنے کاز پر توجہ مرکوز رکھیں، مستقبل عوام اور جمعیت کا ہے، قوم وملک کو جذباتی اور جنونیت کی سیاست سے براہ راست خطرہ ہے ، خالی خول نعروں کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے ، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان تحمل مزاجی اور شائستگی کے ساتھ اغراض ومقاصد کے پرچار میں ہر سطح کے جماعتوں کو فعال اور منظم بنائیں اور جمعیت نے ہمیشہ صوبے کی ترقی، اسلامی تہذیب کے تشخص وبقاء اور پیغام محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام کے لیے لازوال جدوجہد کی ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مرکزی جماعت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئیصوبائی امیر نے کہا کہ بابصیرت قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے جو تحریک چلائی اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو ملکی صورتحال اور مسائل کا بخوبی ادراک ہے اپنی شبانہ روز محنت اور جدوجہد سے ملک کو بحرانوں کے بھنور سے نکالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.