آصف زرداری 11 سال جیل کاٹنے کے بعد بھی نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟۔ : بختاور بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچے ہیں جس کی وجہ ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بتادی ہے۔
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری دبئی پہنچے ہیں، جس پر سوشل میڈیا میں مختلف لوگ طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔
آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کے دبئی پہنچنے کی وجہ خود ہی بتادی۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری 11 سال جیل کاٹنے کے بعد بھی نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ نانا بننے کے بعد آصف زرداری اپنی پہلی سالگرہ ننھے نواسے کے ہمراہ منانا چاہتے تھے لیکن طبی وجوہات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت محمود چوہدری سے ہوئی ہے اور وہ دبئی میں ہی اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔
بختاور نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔