میونسپل کمیٹی کی جانب سے یوم پاکستان 23مارچ کے سلسلے میں خصوصی صفاہی مہم کا افتتاح

0 117

نوشکی (امروز نیوز)میونسپل کمیٹی کی جانب سے یوم پاکستان 23مارچ کے سلسلے میں خصوصی صفاہی مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ،ایڈمنسٹریٹر حاجی منظور احمد بادینی،ونگ کمانڈر کرنل محمد آصف نے کیا اس موقع پر ضلعی آفیسران،میونسپل کمیٹی کے اہلکار انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر رزاق بلوچ کرنل محمدآصف و دیگر نے کہاکہ صفاہی نصف ایمان ہے جس طرح ہم اپنے گھر اور جسم کو صفاف رکھتے ہیں اسی طرح ضروری ہے کہ ہم اپنے گلی محلوں اور شہر کو صاف ستھرا رکھ کر صحت مند ماحول پیداکریں انہوں نے کہاکہ نوشکی ہم سب کا شہر ہے اسی صفاہی اور خوبصورتی کا خیال رکھنا صرف میونسپل کمیٹی کی زمہ داری نہیں ہے بلکہ معاشرے کی ہرفرد کی زمہ داری ہیں کہ وہ صفاہی مہم کو کامیاب بناکر لوگوں میں صفاہی سے متعلق شعورو آگاہی پیدا کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقوں کی قدرتی حسن اور خوبصورتی دیگر ممالک سے کسی صورت کم نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صفاہی پسندی کوعام کریں اسلام نے بھی صفاہی کونصف ایمان کا درجہ دیکر صفاہی کی اہمیت کو اجاگر کی ہے صفاہی کو ہم قومی اور مذہبی زمہ داری سمجھیں اور اپنی آس پاس کے ماحول کو کوڑا کرکٹ اورآلودگی سے بچانے کی کوشش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.