رواں مون سون میں تھڈو ڈيم اوور فلو،ہزاروں افراد کو پریشانی کا سامنا

0 205

کراچی ميں طوفانی بارشوں کے باعث گڈاپ ٹاؤن ميں واقع تھڈو ڈيم اس بار بھي اوور فلو ہوا جس سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں مون سون کے سیزن میں گڈاپ ٹاؤن میں موجود تھڈو ڈيم کا پانی سيلابی ريلے کی شکل اختيارکرتے ہوئےسڑک کا ايک بڑا حصہ ہی بہا کرلےگيا۔

زمينی رابطہ منقطع ہونےسےمقامی افراد کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کسی ايمرجنسی کی صورت ميں ايک جگہ سے دوسری جگہ جانا مشکل ہوتا ہے۔

ڈیم سے آنےوالے سيلابی ريلے کے دونوں اطراف 20 گاؤں آباد ہيں۔خوش قسمتی سے سيلابی ريلے سے آبادی کو کوئی نقصان نہيں پہنچا ہے۔

ڈیم کا پانی اوور فلو ہوکرکئی کلومیٹر دور اسکیم 33 کے علاقے تک پھیلنے سے کئی رہائشی سوسائٹیاں زیرآب آگئیں جبکہ متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.