کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے قومی ٹیم کو شکست دے دی

0 214

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خواتین ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح حریف ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سو رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے 100 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر 12 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں بارباڈوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ پاکستانی ویمن ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.