سکھر اورگڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

0 224

دریائے سندھ کی بیراجوں پر مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

دریائےسندھ میں سکھر اور گڈو بیراج پر ایک ہفتے سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور کچے کے 20 سے زائد دیہات زیرِآب آگئے ہیں۔

ترجمان بیراج کےمطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد2 لاکھ 77 ہزار 830 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 36 ہزار 730 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 32 ہزار469 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 3 ہزار 629 کیوسک ہے۔

ترجمان بیراج نے بتایا کہ کوٹڑی بیراج پر پانی آمد 1 لاکھ 54 ہزار 349 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 27 ہزار 474 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

پانی کے دباؤ کے باعث سکھر بیراج کے خیرپورایسٹ اور خیرپور ویسٹ کینال بند کردی گئی ہے۔

گڈو بیراج سے نکلنے والی گھوٹکی اوررینی کینال کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کوٹڑی بیراج پر سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کوٹڑی بیراج اپ اسٹریم میں 1 لاکھ 54 ہزار 349 کیوسک پانی اور ڈاؤن اسٹریم میں 1 لاکھ 27 ہزار 474 کیوسک پانی موجود ہے۔

کنٹرول روم کی جانب سے بتایا گیا کہ سکھر بیراج سے 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک سیلابی پانی کوٹڑی کی طرف آرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.