کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کےاوقات کار تبدیل

0 234

پاکستان ریلوے نے جمعہ کو کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ خراب موسم ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا باعث ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ 33اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے شام 06:30 پر روانہ ہونگی۔

کراچی سے 43اپ شاہ حسین ایکسپرس شام 07:00 بجے کے بجائے رات 11:30 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے 145اپ سکھرایکسپریس رات 11:00 کے بجائے رات 12:30 پرروانہ ہوگی۔

ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ کراچی سے بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پرروانہ ہونگیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.