معاشرے میں خواتین کا کلیدی کردار ہے
کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستارن رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایک روزہ وومن لیڈرشپ سیمنار کوئٹہ میں منعقد کیا گیا ،سیمنار میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ایک روزہ تقریب کابنیادی مقصد خواتین کی معاشرے میں کرادار کامیابیاں اور انکی حوصلہ افزائی کرناتھا۔تقریب میں سیکریٹری وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطاء،جامعہ راشدہ سے کلثوم،بی آرایس پی کے سینئر منیجر پروگرام نعمت اللہ جان مریانی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع پشین ،قلعہ عبداللہ ،ضلع مستونگ سے خواتین کمیونٹی ورکز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار تھی۔سیمنار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شکیلہ دہوار کا کہناتھاکہ معاشرے میں خواتین کا کلیدی کرادا ہے جس سے انکار نہیںکیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کے خواتین کو سیاسی جماعتوں میں نہ صرف مخصوص نشستیں دینی چائیے بلکے ا±نہیں بھی مردوں کے برابر حقوق دینے چائیے تاکہ خواتین معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکے ،علاوہ ازیں تقریب میں شریک سیکریڑی وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطاءنے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ پہلے خواتین کا دن منایا جاتا تھا،اب خواتین لیڈر شپ ڈے منایا جارہا ہے جو بدلتی سوچ کی واضع مثال ہے سبی آرایس پی سینئر منیجرپروگرام نے کہا کہ بی آرایس پی عرصہ دراز سے خواتین کے مسائل کو حل کرنے اور مواقع فراہم کرنے کیلے کوشاں ہے تاکہ خواتین اپنے معاشرے میں بہترین کردار ادا کر سکے۔تقریب میں میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں 12 سالہ عروج فاطمہ نے اپنی سریلی آواز میں میں گانے گا کر شرکاءکو خوب لطف اندوز کیا۔تقریب کے اختتام پر سیکریٹری وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطاءرکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار اور بی آرایس پی کے سینئر منیجرپروگرام نعمت اللہ جان مریانی نے خواتین کے بہترین کارکردگی پرا±نہیں سوئینیراورگفٹ بھی پیش کیے