ہیلپ بلوچستان اور آئی جی جیل خانہ جات کے درمیان معاہدہ طے

0 152

کو ئٹہ(امروز نیوز)ہیلپ بلوچستان اور آئی جی جیل خانہ جات کے درمیان ایک معاہدہ دستخط ہوا جو ہیلپ کی طرف سے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی اور آئی جی جیل خانہ جات محمد یوسف ملک نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیلپ بلوچستان جو کہ پورے بلوچستان میں غریب عوا م اورپسماندہ لوگوں کیلئے بلوچستان بھر میں فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے ہیںیہ ان کی ایک کڑی ہے مستقبل میں یہ دونوں ادارے بلوچستان میں قیدیون کی مشکالت کے پیش نظر انہیں ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرینگے ان میں زیادہ تر توجہ نا بالغ قیدی بچوں اور خواتین کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرینگے جسمیں ان کے لئے مفت طبی کیمپ،راشن،پوسٹاک،قیدیوں کیلئے جوتے،کتابیں،ہپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ ،لائٹ ایڈ،تعلیم اور ان کو مستقبل کے روزگار کیلئے مختلف شعبوں میں ٹرینگ دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.