قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈ کے دورے پر روانہ

0 223

قومی کرکٹ ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے نیدر لینڈ کے دورے پرروانہ ہوگئی۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی اور رات تین بج کر تیس منٹ پر قومی ٹیم کو لے کر پرواز نے نیدر لینڈز کیلئے ٹیک آف کیا۔

قومی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں نیدر لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔پہلا ون ڈے میچ 16 اگست دوسرا 18 اگست جبکہ آخری ایک روزہ میچ 21 اگست کو نیدر لینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں کھیلا جائےگا۔

ون ڈے اسکواڈ کے وہ کھلاڑی جو ٹی 20 ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں وہ ون ڈے سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

ایشیا کپ رواں ماہ کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.