پنجاب حکومت کا گجرات میں مہنگا ترین سرکاری اسکول بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے ضلع گجرات میں سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جناح پبلک اسکول پرویز الہیٰ کیمپس کی تعمیر ایک ارب روپےسے زائد کی لاگت سے ہوگی۔
دستاویزات کے مطابق مہنگے سرکاری اسکول کی داخلہ فیس ایک لاکھ 45 ہزارروپے ہوگی، جب کہ پہلی سےساتویں جماعت تک طلبا کی ماہانہ فیس35 ہزارروپے ہوگی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ او لیول کی ماہانہ فیس 45 ہزار روپے ماہانہ اور اے لیول کی 58 ہزار روپے ہوگی، جب کہ انٹرمیڈیٹ کی ماہانہ فیس 52 ہزار روپے ہوگی۔
دستاویزات کے مطابق اسکول کی تعمیر کا پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر گجرات کو مقرر کیا گیا ہے۔