خبردار! بارش برسانے والا ایک اور سسٹم سندھ میں داخل ہونے والا ہے

0 200

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست کو سندھ میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موجود مون سون بارش برسانے والا چوتھا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، تاہم ہوا کا ایک اور کم دباؤ 16 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا جو 18 اگست تک بارشوں کا سبب بنے گا۔

16 اگست کو سندھ میں داخل ہونے والے سسٹم کے باعث کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹہ، میرپور خاص، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، قمبر شہداد پور، دادو، لاڑکانہ، خیرپور اور سکھر کے علاوہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں 18 اگست تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بارشوں کے باعث دادو، جامشورو اور قمبر شہداد کوٹ میں بڑے اور شدید سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ 17 اور 18 اگست کو کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹہ، میرپور خاص، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، قمبر شہداد پور، دادو، لاڑکانہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران حب ڈیم، تھڈو ڈیم اور ندی نالوں میں پان کے شدید دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.