نوجوان مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیںصرف مثبت سمت کی ضرورت ہے،قائمقام گورنر بلوچستان

0 137

کوئٹہ :قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے کثر الجہتی اقدامات کی ضرورت ہے ہم سب کو مذہبی،لسانی اور علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہمارا مقصد ایسی نوجوان لیڈرشپ تیارکرنا ہے جس میں قیادت کے بہترین اوصاف موجود ہوں۔جن کے نزدیک ذاتی مفاد سے زیادہ ملکی سا لمیت اور انسانیت کی خیر خواہی مقدم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز کی سربراہ عظمیٰ یعقوب کی سربراہی میں کاسنی دائرہ چار روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایف ڈی آئی کی سربراہ نے قائمقام گورنر بلوچستان کو کوئٹہ میں منعقدہ کاسنی دائرہ یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کاسنی دائرہ نوجوان خواتین کی بامعنی اور سیاسی شمولیت اور قائدانہ کردار کی ترویج کا پروگرام ہے جس کا آغاز2019 سے کیا گیا ،اس کا مقصد نوجوان خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی تربیت ہے تا کہ وہ اپنے سیاسی اور جمہوری حقوق سے آگاہ رہتے ہوئے عملی سیاست میں حصہ لیں۔ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے یوتھ لیڈر شپ پروگرام کاسنی دائرہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کی رو سے ملک کے تمام علاقوں اور زبانوں کے افراد کو برابری کے حقوق حاصل ہیں وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے اور نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ ایک مشن کا نام ہے جس انسان کی زندگی میں کوئی مثبت مشن نہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتا ایک بہترین معاشرے کے خواب کی تکمیل اسی وقت ہی ممکن ہے جب لوگوں کو اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی ہو میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہم پر ریاست کے حقوق بھی ہیں جن کو ہمیں ادا کرنا چاہئے۔جب افراد میں تعلیمی شعور بیدار ہو گا پھر روشن پاکستان کی منزل دور نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل انتہائی باصلاحیت ہے ہمیں اس نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں روایتی سیاسی سسٹم کی جگہ با صلاحیت اور پرامن نوجوان بہتر انتظامی اور سیاسی اصلاحات لیکر آئیں گے جس سے پاکستانی معاشرے سے مذہبی تناو¿ اور استحصال کا خاتمہ ہوگا اور سب کو برابری کی بنا پر تمام بنیادی حقوق حاصل ہوں گےبلا شبہ پاکستان سمیت پوری دنیا کا مستقبل نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے اس لئے ہمیں نوجوانوں کے لئے آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے ہونگے قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے شرکائ کو گورنر ہاو¿س کی تاریخی اہمیت و افادیت ، بلوچستان کی سیاسی تاریخ اور جغرافیائی حالات سے متعلق جامع لیکچر دیا جس کو شرکاءنے سراہا پروگرام کے اختتام پر قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی نے شرکائ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.