بلوچستان، سیلاب سے مزید5 افراد جاں بحق ،اموات کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی

0 144

کوئٹہ صوبہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوزکرگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 207 ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں 49 مرد، 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.