لاڑکانہ میں چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، حب ندی میں 2 افراد ڈوب گئے

0 226

حب، لاڑکانہ حب کے علاقے بلوچ کالونی قریب حب ندی میں بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے، ایدھی کی بحری رضاکاروں نے ایک لاش نکالی جبکہ بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حب ندی میں ڈوبنے والوں کی شناخت 37 سالہ نیاز علی ولد رب ڈنو اور پانچ سالہ بچہ بابر ولد محبوب کے ناموں سے ہوئی۔ دریں اثناء صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بارشوں سے ایک اور مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صرف چھتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں مسلسل بارشوں کے سبب چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، حالیہ واقعہ گیریلو ٹان میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے تین بچے دو بھائی اور ایک بہن جاں بحق ہوگئے۔ ان 13 سالہ کاشف شاہ، 9 سالہ احتشام شاہ اور 7 سالہ بہن بسمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں، بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں حق ہونے والوں افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.